۱۷ آبان ۱۴۰۳ |۵ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 7, 2024
نیتن یاہو

حوزہ/ ایک حالیہ سروے کے مطابق 52 فیصد اسرائیلی شہریوں کا ماننا ہے کہ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیاں اور اقدامات اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔ اسرائیلی عوام کی اکثریت نے وزیر دفاع کی برطرفی پر بھی نکتہ چینی کرتے ہوئے گالانت کو زیادہ موزوں قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک سروے کے مطابق، 52 فیصد اسرائیلی شہریوں کا ماننا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

عبرانی چینل 13 کی جانب سے کیے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 52 فیصد اسرائیلی شہریوں کا خیال ہے کہ بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے خفیہ معلومات کے افشا کے بعد وہ اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔

چینل 13 نے مزید بتایا کہ 60 فیصد اسرائیلی گالانت کو وزیر دفاع کے عہدے کے لیے زیادہ موزوں سمجھتے ہیں، جبکہ صرف 14 فیصد نے موجودہ مقرر کردہ وزیر "یسرائیل کاتز" کے حق میں ووٹ دیا۔

اس چینل نے یہ بھی بتایا کہ 66 فیصد افراد کا ماننا ہے کہ گالانت کی برطرفی جماعتی وجوہات کی بنا پر ہے، جبکہ 25 فیصد اسے اسرائیل کے مفاد میں قرار دیتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .